اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس کی گہرائی صرف 10 میٹر تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ پیرو کے شہر سان پیڈرو سے 6 کلومیٹر مغرب میں آیا۔ اس کے نتیجے میں عمارتوں میں ہلچل مچ گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ہرنینڈو تاویرا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے پیرو کے وسطی ساحل تک محسوس کیے گئے، مگر ان کی شدت کم تھی اور کچھ سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے، تاہم ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی خبریں نہیں ملی ہیں۔ اس سے قبل پیرو میں 11 مئی سے 15 مئی تک مختلف شدت کے زلزلے آئے تھے، لیکن ان میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔