اہم خبریں

شامی صدر احمد الشرع کا عرب لیگ سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار

دمشق (اے بی این نیوز)شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے عراق میں ہونے والے عرب لیگ کے آئندہ سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق شامی وفد کی قیادت وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کریں گے جو عرب سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

سعودی اخبار “العربیہ” اور “الحدث”کے مطابق شام کے صدر احمد الشرع ہفتے کے روز 17 مئی کو بغداد میں منعقد ہونے والے 34ویں عرب لیگ سربراہی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

ایک عرب سفارتی ذریعے نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ احمد الشرع کی شرکت پر بعض اہم عراقی سیاستدانوں جو ایران کے قریب سمجھے جاتے ہیں نے شدید تنقید کی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ شامی وفد کی قیادت وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کریں گے، جو بغداد میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے عراق شامی قیادت کے ساتھ محتاط انداز میں روابط قائم کر رہا ہے، جب کہ دمشق کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات استوار ہوں۔

گذشتہ ماہ کے آخر میں عراقی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ حمید الشطری نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے دمشق کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے صدر احمد الشرع سمیت دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں سکیورٹی، تجارت اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
معرکہ حق: پاک فوج کے 11 جوان،40 شہری شہید ہوئے، آئی ایس پی آر

متعلقہ خبریں