اہم خبریں

پاکستان کی جوابی کارروائی، فتح2گائیڈ راکٹ سسٹم کا استعما ل ،دشمن بوکھلا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان نے حالیہ جوابی کارروائی میں جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ۔”فتح-2″ گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیابی سے استعمال کیا۔ یہ کارروائی قومی سلامتی اور سرحدی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کی گئی، جس میں دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا۔

“فتح-2” راکٹ سسٹم پاکستان کے میزائل پروگرام میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔ اس سسٹم کی نمایاں خصوصیات میں برق رفتار اور انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت شامل ہے۔ فتح-2 راکٹ سسٹم زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے، جو 400 کلومیٹر تک کے فاصلے پر موجود اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق، فتح-2 کا استعمال پاکستان کی تکنیکی صلاحیت اور دفاعی تیاری کا واضح ثبوت ہے۔ یہ میزائل سسٹم دشمن کے کسی بھی جارحانہ اقدام کے خلاف فوری اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے نہ صرف پاکستان کی دفاعی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے بلکہ اس کے اسٹریٹیجک ڈیٹرنس میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کی جانب سے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار)کا آغاز ، بڑی فوجی کارروائی،براہمو س سائلوں کا ذخیرہ تباہ،بھارت کی چیخیں نکل گئیں

متعلقہ خبریں