اہم خبریں

پاکستان کی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان کی فضائی حدود کو اچانک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حدود آج دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی۔

ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاہم حکام کی جانب سے اس بندش کی واضح وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام مسافر اور کارگو پروازیں وقتی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

پی اے اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں تمام ایئرلائنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ دوپہر 12 بجے تک کوئی بھی پرواز شیڈول نہ کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔ مزید برآں، پروازوں کی بندش کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول بھی مکمل طور پر بند رہے گا، اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فضائی حدود کی بندش کے بعد دوپہر 12 بجے کے بعد پروازیں بحال ہوں گی یا اس میں توسیع کی جائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:اب بھارت انتظار کرے پاکستان کا جواب جلد آئے گا،ترجمان پاک فوج

متعلقہ خبریں