نیودہلی (اے بی این نیوز)بھارت نے پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں 24 اہم ایئرپورٹس کوعارضی طور پر بند کردیا ہے۔
بھارتی وزارت ہوائی بازی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حساس نوعیت کی سیکیورٹی وجوہات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے اورفضائی آپریشن ہفتے تک مکمل طورپرمعطل رہے گا۔
خبرایجنسیوں کے مطابق دہلی، امرتسر، پٹھان کوٹ، جودھپور، جے پور، سری نگراوربھٹنڈہ سمیت کئی اسٹریٹجک شہروں کے ہوائی اڈے متاثرہ فہرست میں شامل ہیں۔
بھارتی حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ان ایئرپورٹس سے تمام مسافر اور کارگو پروازیں عارضی طورپرمعطل رہیں گی۔سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان کی جانب سے ممکنہ فوجی ردعمل کومدنظررکھتے ہوئے احتیاطی تدبیر کے طور پراٹھایا گیا ہے، بین الاقوامی پروازوں کے رخ بھی متبادل ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی شیلنگ سے مزید 4 پاکستانی زخمی،پاک فوج نے پوسٹ تباہ کردی