ممبئی (اے بی این نیوز)پاکستان کے حملوں کے خوف کے باعث ممبئی، دہلی، گجرات اور امرتسر میں مکمل بلیک آوٹ کردیاگیا،ایمرجنسی سائرن بج گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حملوں سے خوفزدہ بھارت نے اپنے اہم شہروں میں مکمل بلیک آؤٹ کر دیا ،ممبئی، دہلی ،گجرات میں لائٹس بندکر دی گئیں اور ایمرجنسی سائرن بج گئے۔ امرتسر کی ضلعی انتظامیہ نے بھی شہر میں مکمل بلیک آؤٹ کردیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیو بھی سامنے آ رہی ہیں جہاں لوگ فائر بال دیکھ کر خوفزدہ ہیں۔ امرتسر ضلعی انتظامیہ کا شہریوں سے کہنا ہے کہ تمام لوگ اپنے گھروں میں رہیں ،باہر کی تمام روشنیاں بند رکھیں، ڈی پی آر او امرتسر کا کہناتھا کہ گھبرائیں نہیں اور گھروں سے باہر جمع نہ ہوں۔
مزید پڑھیں: فرانس نے بھارت کے رافیل طیارے گرنے کی تصدیق کردی