اہم خبریں

پاک فوج کا منہ توڑ جواب،بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ،35 زخمی

نیودہلی (اے بی این نیوز)پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیدیا، بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔پاکستان نے بھارت کو نشان عبرت بنادیا ۔

رات کی تاریکی میں بزدل دشمن کو شرم ناک شکست کا سامنا رہا۔ پاک فضائیہ نے مکار دشمن کو منہ توڑ جواب دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی، پونچھ سیکٹر میں 7 بھارتی ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوئے، بھارتی حکام نے 3 طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے گئے، تین رافیل، ایک مِگ ٹوینٹی نائن اور ایک سخوئی تھرٹی طیارہ تباہ ہوگیا۔

بھارتی طیارے بھٹنڈا، اکھنور اور ایونتی پورہ میں گرائے گئے۔ برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون بھی مار گرایا گیا۔عالمی میڈیا نے بھی بھارتی طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی، خبر یجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت کے 3 طیارے مقبوضہ کشمیر میں گرا دیے گئے ہیں، بھارتی حکام نے طیارے گرنے کی تصدیق کردی ہے۔
مزید پڑھیں: انٹرنیشنل اور قومی میڈیا کو آج مظفر آباد، کوٹلی، مریدکے، احمد پور شرقیہ کا دورہ کروایا جائیگا

متعلقہ خبریں