ٹوکیو(نیوز ڈیسک) جاپان میں امریکی فری اسٹائل اسکائر کائل اسمین اسکینگ کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے،امریکا اور آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 5 افراد برفانی تودے کی زد میں آئے تھے ، جس سے 3 اسکائر محفوظ رہے اور 2 ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق 31 سالہ کائل اسمین اپنے دوستوں کے ہمراہ جاپان کے برفیلے پہاڑوں پر اسکینگ کرنے گئے تھے جہاں وہ حادثے کا شکار ہوگئے، ان کے اہل خانہ کی جانب سے اسمین کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ امریکا اور آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 5 افراد اسکینگ کیلئے گئے تھے لیکن اس دوران برفانی تودے کی زد میں آگئے جس سے 3 اسکائر محفوظ رہے اور 2 ہلاک ہوگئے۔















