اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی جماعتوں کو ان کیمرہ بریفنگ۔ مودی سرکار کی انتہا پسندی خطے کے امن کے لیے خطرہ قراردیا گیا۔
جعفر ایکسپریس جیسے حملوں میں بھارت ملوث، شواہد عالمی برادری کو دکھائے جائیں گے۔ پہلگام جیسے خود ساختہ حملوں سے بھارت نے پاکستان پر الزامات لگائے، شواہد نہ دے سکا۔ شرکا نے کہا کہ
بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد دنیا کے سامنے لائیں گے۔
تمام سیاسی جماعتیں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر دوبارہ اجاگر کیا جائے گا۔ بھارت کی آبی جارحیت پاکستان کی ریڈ لائن ہے، خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملکی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ متحد ہو کر بھارت کا مکروہ چہرہ اقوام عالم کو دکھائیں گے۔
مزید پڑھیں :اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد کمی کر دی، نئی شرح 11 فیصد مقرر