اہم خبریں

یمن سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے کامیاب حملہ

صنعاء(اے بی این نیوز)یمن سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے کامیاب حملہ کیا گیا ہے، تاہم اسرائیل کا دفاعی نظام میزائل مار گرانے میں ناکام رہا، جس کا اسرائیلی فوج نے بھی اعتراف کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق میزائل اسرائیل کے گوریان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں گرا جس کے نتیجے میں حملے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ میزائل حملے میں ایک سڑک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے فوری بعد پروازوں کو معطل اور ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا جو ایک گھنٹے تک بند رہا۔حوثیوں کے عسکری ترجمان نے ائیرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ گوریان ائیرپورٹ اب فضائی سفر کے لیے محفوظ نہیں رہا۔ بیلسٹک میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: ایران نے قاسم بصیر نامی بیلسٹک میزائل تیارکرلیا

متعلقہ خبریں