اہم خبریں

مودی سرکار کی جڑوں کو ہلا دینے والی تحریک ایک بار پھر پوری طاقت سےسامنے آ گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ماضی میں مودی حکومت کو ہلا دینے والی کسان تحریک ایک بار پھر پوری قوت کے ساتھ ابھری ہے۔ راکیش ٹکیت کی قیادت میں بھارتیہ کسان یونین کے زیرِ اہتمام ہزاروں کسانوں نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دہلی کی جانب مارچ شروع کر دیا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کی جدوجہد زمین، روزگار اور عزت کے لیے ہے، جو ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ نئی احتجاجی لہر نے ایک بار پھر ملک بھر میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے، جبکہ انتظامیہ سخت دباؤ کا شکار ہے۔

احتجاج کے دائرہ کار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کسانوں کی متحد آواز حکومت کے لیے ایک بار پھر بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ حکومت پر دباؤ بڑھنے کے ساتھ ہی اس تحریک نے بھارت کے سیاسی منظرنامے میں اہمیت اختیار کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں