اہم خبریں

بھارتی انتہا پسند ہندوئوں کا مسلمانوں کو 2 روز میں دکانیں خالی کرنیکا الٹی میٹم

نیو دہلی (اے بی این نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو 2 روز میں دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ذرائع کے مطابق مودی کے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اپنی آخری حدوں کو چھونے لگی، پہلگام فالس فلیگ کی ہزیمت کو چھپانے کے لیے انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے گھروں پر حملوں کے بعد ان کی معیشت پر بھی حملے شروع کردیے، بھارتی پولیس کی نگرانی میں انتہا پسند ہندوؤں نے ریلی نکالی، جس میں ہندووں نے مسلمانوں کو 2 دن میں دکانیں بند کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ہندوؤں کی جانب سے اعلانات کے گئے کہ مسلمان 2 دن میں دکانیں بند کردیں، اگر کسی کی دکان پر مسلمان ورکر ہے تو اسے بھی 2 دن میں نکال دیا جائے، آئندہ کسی مسلمان کو دکان پر کام نہ دیا جائے۔
مزید پڑھیں: استعمال شدہ کمپیوٹرز،لیپ ٹاپس اور پرنٹرز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا امکان

متعلقہ خبریں