اہم خبریں

امریکانے بھارت کو سمندری نگرانی کا سازوسامان فروخت کرنیکی منظوری دیدی

واشنگٹن(اے بی این نیوز) امریکا نے بھارت کو سمندری نگرانی کے جدید سازوسامان کی فروخت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس معاہدے کی مالیت 13 کروڑ ڈالر سے زائد ہے، جس کا مقصد بھارت کی بحری صلاحیتوں کو بڑھانا اورخطے میں مشترکہ آپریشنزکو فروغ دینا ہے۔

ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (DSCA) نے اس منظوری سے متعلق امریکی کانگریس کو آگاہ کر دیا ہے، یہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی تکمیل میں معاون ثابت ہو گی۔

ڈی ایس سی اے نے واضح کیا ہے کہ اس دفاعی معاہدے سے جنوبی ایشیا میں بنیادی فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا۔ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت خطے میں دفاعی اسلحہ کی دوڑمیں مزید اضافہ کرسکتی ہے جبکہ پاکستان جیسے ہمسایہ ممالک میں اس پرتشویش پیدا ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی اور لاہور کی مخصوس فضائی حدود 8 گھنٹے کیلئے بند،فلائٹ آپریشن جاری رہے گا

متعلقہ خبریں