اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ثابت ہو گیا، را کی خفیہ دستاویزات منظر عام پر آگئیں۔ را کی ہدایات میں آپریشن کے مقاصد اور پروپیگنڈے کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔ خفیہ دستاویز کے مطابق آپریشن کے تحت آزاد کشمیر میں محدود کارروائی کا منصوبہ بنایاگیا۔
پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں میں تیزی لانا مقصد ہے۔ پاکستان کو نقصان پہنچا کر بھارت کو دہشتگردی کا مؤثر ساتھی ظاہر کرنا ہدف تھا۔ منصوبہ عالمی سطح پر پاکستان کی انسداد دہشتگردی پوزیشن کمزور بنانے کی کوشش کی گئی۔
را سے منسلک کشمیری گروپ کو حملے کا ٹاسک سونپنے کا انکشاف بھی ہوا۔ حملے کی ذمہ داری ٹی آر ایف یا پی اے ایف ایف پر ڈالنے کی منصوبہ بندیتھی۔ جھوٹے شواہد تیار کر کے پاکستان پر الزام لگانے کی سازشکی گئی۔
مزید پڑھیں :ہم تیار ہیں آزمانا نہیں،کسی بھی بھارتی مہم جو ئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، پاک فوج کا دوٹوک اعلان