اہم خبریں

ہم تیار ہیں آزمانا نہیں،کسی بھی بھارتی مہم جو ئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، پاک فوج کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اورسلامتی کیلئےکسی بھی حد تک جائیں گے۔ ہم پاکستان کی خودمختاری کاہرقیمت پردفاع کریں گے۔ پاک افواج پوری طرح کسی بھی محاذپرخطرےکاجواب دینےکیلئےتیارہیں۔
قوم متحدہے،تمام جماعتوں کاعزم ہےکسی بھی کارروائی کابھرپورجواب دینگے۔ پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت تیارہیں۔ بھارت نےکوئی حرکت کی توہم فوری جواب کیلئےہرطرح سےتیارہیں۔ ہم تیار ہیں آزمانا نہیں،کسی بھی بھارتی مہم جو ئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، پاک فوج کا دوٹوک اعلان.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم نےجوابی کارروائی کےتمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔ افواج پاکستان اورخفیہ ایجنسیاں ہرصورتحال پرنظررکھےہوئی ہیں۔
عالمی برادری پاکستان کےموقف کی تائیدکررہی ہے۔ بھارت میں دہشت گردی ان کےاندرونی عوامل ہیں۔ بھارت اندرونی مسائل سےتوجہ ہٹانےکیلئےالزامات لگاتاہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارتی فوج ملوث ہے۔ بھارت سیاسی مفادات کےحصول کیلئےدہشت گردی کرتاہے۔
بھارت اپنےاندرونی مسائل کوبیرونی مسائل بناکرپیش کررہاہے۔ پاک آرمی،نیوی اورفضائیہ کسی بھی قسم کی جارحیت کاجواب دینےکیلئےتیارہیں۔ سوشل میڈیااکاؤنٹس خبرکےمعتبرذرائع نہیں۔
بھارت سےسوشل میڈیاپرباقاعدہ پروپیگنڈاجاری ہے۔ صورتحال کوتمام ڈومین میں مانیٹرکررہےہیں اورجواب بھی تیارہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی اعلامیہ اورگزشتہ رات پاکستان کابیان واضح ہے۔ پاکستان کی قوم اپنےملک کادفاع ہرقیمت پرکرےگی۔ ہم تیارہیں آزمانا نہیں۔ڈ ی جی ایم اوزکی بات چیت معمول کا حصہ ہے۔ پاکستان کی قوم اپنےملک کادفاع ہرقیمت پرکرےگی۔ فوجی تصادم کاراستہ بھارت نےمنتخب کیا ان کی چوائس ہے۔
ہم نے2019میں بھی بھارت کوبتادیاتھاہماری تیاری کیسی ہے۔ ہم بھارت کی ہرشعبےمیں نگرانی کررہےہیں۔ وہ نائب وزیر اعظم اسحق ڈار اور ترجمان دفتر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ لائن آف کنٹرول سے230کلومیٹردورہوا۔ پہلگام دشوارگزارپہاڑی علاقہ ہے۔ جائےوقوعہ سےپولیس سٹیشن پہنچنےکیلئے30منٹ کاسفرہے۔

واقعہ ہونےکے10منٹ بعدپولیس نےایف آئی آردرج کرلی۔ 10منٹ میں کیسے ممکن ہوا کہ ایف آئی آر درج کرادی گئی ؟ واقعہ کےبعدفوری درج ایف آئی آرنےسوالات پیداکردیے۔
پہلگام واقعہ کوفوری طورپرمسلمانوں کےساتھ جوڑدیاگیا۔ بھارتی میڈیانےفوری طورپرپاکستان پرالزام عائدکردیا۔ الزامات کےبجائےہم پہلگام واقعہ کےحقائق پرجائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نے کہا کہ بھارت کیجانب سےکہاگیاہندوؤں کوٹارگٹ کیاگیاجوحقائق کےمنافی ہے۔ وزیراعظم نے بھی بھارتی بیانیے پر سوال اٹھایا ،
الزام تراشی کےبجائے بھارتی حکومت کوسوالوں کےجواب دیناہوں گے۔
پہلگام واقعہ پر استعمال ہونیوالے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعفر ایکسپریس حملے میں استعمال ہوئے۔ مقبوضہ کشمیرکے عوام نے بھی بھارتی الزام تراشی کا بھانڈاپھوڑ دیا۔ دہشتگردی واقعات کوسیاسی مقاصدکیلئےاستعمال کرنابھارت کاوتیرہ ہے۔بھارت دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کوسبوتاژکرناچاہتاہے۔
بھارت دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو دہشتگردقراردے کرجعلی مقابلوں میں نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ہم واضح کرچکےہیں دہشت گردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا۔
دہشتگردی کے واقعات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا بھارت کا وتیرہ ہے۔ 25برسوں سےبھارت دہشتگردی کوسیاسی مقاصدکیلئےاستعمال کررہاہے۔ پہلگام واقعےکےبعدمعصوم شہریوں کوماراگیااورسرحدپارسےدہشتگردی کاالزام لگا۔
کپواڑہ میں23اپریل کومعصوم شہریوں کوشہیدکیاگیا۔ بھارتی اکاؤنٹس سےجعفرایکسپریس واقعےسے2دن قبل پیغامات دیےگئے۔ جعفرایکسپریس واقعےکےوقت کالعدم تنظیم کاترجمان بھارتی چینلزپربیٹھارہا۔
بلوچستان میں سرینڈرکرنےوالوں نےبتایا کہ کیسےبھارت ان کوسپانسرکررہاتھا۔ یہ وہ سوالات ہیں جس پرہم غورکررہےہیں اوردنیاغورکررہی ہے۔ الزام تراشی کےبجائےبھارت کوسوالوں کےجواب دینےہوں گے۔
افواج پاکستان اورسیکیورٹی ایجنسیاں تمام صورتحال پرنظررکھےہوئےہیں۔ پہلگام واقعےکےبعدبھارتی پراکسیزکوپاکستان میں دہشتگردی کےٹاسک دیےگئےہیں۔ پاکستان پرالزام لگاؤ،کریڈٹ لواورالیکشن جیتویہ ان کامقصدہے۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے موجودہ صورتحال پر دو ست ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار جانوں کی قربانی دی دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان سر فہرست ہے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے عالمی برادری سے کے ساتھ مل کر کام کیا ہے پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا سیاحوں پر حملہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی کی ناکامی ہے پاکستان پر الزام لگانا بھارت کے پروپگنڈے کا حصہ ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے پورا خطہ امن و امان کے حوالے سے خطرے میں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے انہوں نے کہا بھارت اپنے مسائل حل کرنے کے بجائے پاکستان پر الزامات لگاتا ہے پاکستان کا پہلنام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہونے لگتی ہے دہشت تو دہشت گردی شروع ہو جاتی ہے بھارت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب پروپگنڈا کر رہا ہے.

بھارت پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے بھارتی اقدام سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے پاکستانی قوم اور اداروں نے دہشت گردی کا جواںمردی سے جواب دیا پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے پورا خطہ امن و امان کے حوالے سے خطرے میں ہے بھارت کے غیر قانو اقدامات اور بیانات نے صورتحال کو پیچیدہ کر دیا ہے جان بوجھ کر بھارت حالات کشیدہ کر رہا ہے پہلگام واقعات بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے.

بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے پورا خطہ خطرے میں ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے پورا خطہ خطرے میں ہے۔
پریس کانفرنس کا مقصد موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا ہے، بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اپنایا، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے پورا خطہ خطرے میں ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ نائب وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پاک فوج کی بھرپور کارروائی سے دشمن کو ہونے والے بھاری نقصان سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس پریس کانفرنس کا مقصد موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اپنایا، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے پورا خطہ خطرے میں ہے، ہم اس خطرے کے حوالے سے عالمی برادری سے رابطے میں ہیں، بھارت جان بوجھ کر خطے کے حالات خراب کر رہا ہے، پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارتی اقدامات جارحیت پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے، معصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت میں جو بھی واقعہ ہوتا ہے وہ بھارت کا اپنا ڈرامہ ہوتا ہے۔ بھارت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کا سرپرست ہے۔ بھارت کو دوسروں پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اور اقدامات اٹھائے۔

مزید پڑھیں :بھارت حملے سے پہلے ہی پسپا، رافیل طیاروں کی اڑان،پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی جوابی پرواز،دشمن دم دبا کر فرار

متعلقہ خبریں