کراچی(اے بی این نیوز) مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف فوری طور پر مہم جوئی سے انکار کرنے والے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو کمانڈر ناردرن کمانڈ کے عہدے سے ہٹا دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم جنرل ایم وی ایس کمار نے مہم جوئی سے گریز کرنے کی پالیسی اپنالی تھی جس پر مودی سرکار نے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو عہدے سے ہی ہٹا دیا۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں برہمن فوج کی دو یونٹوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے۔مزید برآں سکھ فوجیوں کی ہلاکت پر سکھ کمیونٹی میں کافی غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ائیر فورس کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں پٹرولنگ،پاکستان ائیر فورس نے نشاندہی کرلی