اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کوسپورٹ کررہاہے۔ پہلگام واقعہ کو7دن گزرگئےلیکن بھارت نےٹھوس شواہد نہیں دیے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کوآئی ای ڈیزاوردیگرہتھیارفراہم کررہاہے۔ بھارت پاکستان سمیت خطےمیں دہشتگردی پھیلارہاہے۔ بھارت پاکستان پرپہلگام واقعہ کاجھوٹاالزام لگارہاہے۔
بھارت کےپاکستان پردہشتگردی سےمتعلق الزامات غلط ہیں۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
جہلم بس سٹینڈپرڈھائی کلوگرام کابم برآمدہوا۔ بھارتی دہشتگردکےگھرسےڈرون بھی برآمدہوا۔ ہینڈلرکی واٹس ایپ چیٹ بھی پکڑی گئی،ڈیٹاکافرانزک جاری ہے۔ ہینڈلرکےگھرسےبھارتی ساختہ ڈرون اور10لاکھ روپےبرآمدہوئے۔ دہشتگرد کے ہینڈلر کانام سکھوندر ہے،بھارتی فوج میں صوبیدار تھا۔ بھارتی حاضرسروس میجرنےکہاہم بلوچستان سےلاہورتک دہشتگردی کراتےہیں۔ بھارتی میجرنےکہامیں سالوں سےدہشتگردی کررہاہوں اورکرتارہوں گا۔
بھارتی میجرنے4مختلف مقامات پرآئی ای ڈیزکےآپریشن کیے۔ بھارتی حکومت اپنی فوج سےاس قسم کےگھناؤنےکام کررہی ہے۔
صوبیدارسکھوندرنےدہشتگردکوبارودی موادحاصل کرنےکیلئےلوکیشن بھیجی۔ بھارت شہریوں اورفوج پرحملوں کیلئےدہشتگردوں کوبارودی موادفراہم کررہاہے۔ 22نومبرکوصوبیدارسکھوندرنےدہشتگردکیساتھ ایک اورلوکیشن شیئرکی۔
دہشتگردکودوسری آئی ای ڈی لگانےکیلئے6لاکھ56ہزارروپےفراہم کیےگئے۔ دہشتگردعبدالمجیدنےپاکستان میں47کارروائیاں کیں۔ گرفتاردہشتگردکےموبائل فون کی فرانزک سےناقابل تردیدشواہدملے۔ بھارتی انٹیلی جنس افسر پاکستان میں دہشتگردی کیلئے آن لائن تربیت فراہم کررہا ہے۔ ایک اور کارروائی کیلئے دہشتگرد نے ہیڈ مرالہ کے قریب سے بارودی مواد حاصل کیا۔ جلال پورجٹاں کے قریب دہشتگردی کی کارروائی میں 4جوان شہید ہوئے۔
کارروائی کیلئے دہشتگرد مجید کو 6لاکھ روپے دیے گئے۔ برنالہ کے بعد دہشتگرد مجید کوبس سٹینڈ کو ٹارگٹ کرنے کا ہدف دیا گیا۔ بھارتی فوج کے جونیئر کمیشنڈ افسر نے بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے کا ہدف دیا۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے جہلم بس سٹینڈ کا ہدف چنا گیا۔