یمن (نیوزڈیسک) حملوں میں شامل امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف 18 طیارہ سمندر میں گرگیا،ایف 18 طیارہ یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین سے اڑان بھرتے ہوئےگر کر تباہ ہوگیا۔بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکرتباہ ہوگیا۔
امریکی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرگیا۔بحریہ کے مطابق ایف 18 طیارے کے ساتھ اس کو کھینچنے والا ٹریکٹر بھی سمندر میں گرا، طیارہ سمندر میں گرنے سے بحریہ کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔
امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ طیارے اور ٹریکٹر کے ساتھ گرے تمام افراد کو سمندر سے نکال لیا گیا ۔خیال رہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین یمن پر امریکی حملوں میں حصہ لے رہا ہے۔
بھارتی حملےکا خدشہ، سرحد پر فوجی قوت بڑھا دی : وزیردفاع خواجہ آصف