نیو دہلی (اے بی این نیوز)پاکستان کو پانی کی فراہمی روکنے کے فیصلے کے بعد بھارت اب بنگلہ دیش کو بھی پانی بند کرنے کی دھمکی پر اتر آیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشیکانت دوبے نے پہلگام حملے کے پیش نظر سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے بعد اب بنگلہ دیش کو بھی پانی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشیکانت دوبے نے 1996 میں کانگریس کے دور حکومت میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے گنگا پانی کے معاہدے (Ganga Water Agreement) پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے غلط قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں: سوات اور گردونوح میں 4.4 شدت کا زلزلہ