اہم خبریں

سوڈان ریپڈ سپورٹ فورسز کا آئی ڈی پی کیمپ پر ڈرون حملہ،11 افراد ہلاک

خرطوم (اے بی این نیوز)سوڈان کی ریاست ریورنیل کے دارالحکومت الدیمر میں آئی ڈی پیز کے کیمپ پر ڈرون حملے میں 11 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

ریورنیل کے گورنر محمد البداوی عبدالمجید نے بتایا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف ) کی طرف سے الموگران کے علاقے میں آئی ڈی پی کیمپ پر حملے میں مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے تھے۔

انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنائیں۔گورنر نے بے گھر رہائشیوں کے تحفظ کے لیے کیمپ کو محفوظ علاقے میں منتقل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔ دوسری جانب آر ایس ایف نے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا،فصلوں کی کٹائی کیلئے عوام کو دو دن کی مہلت

متعلقہ خبریں