اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری پاسپورٹ کی تجدید کے لیے جدہ میں قونصلیٹ جنرل اور دیگر شہروں میں قائم مشن دفاتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ پاکستانی مشن میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ دفاتر مکمل طور پر فعال ہیں، جو عام اور فوری دونوں اقسام کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
پانچ سالہ میعاد کے ساتھ 36 صفحات کے پاسپورٹ کی عام فیس 84 ریال اور فوری فیس 140 ریال ہے۔ دس سالہ میعاد کے لیے یہی فیس بالترتیب 126 اور 210 ریال مقرر کی گئی ہے۔
72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے لیے پانچ سالہ مدت کی عام فیس 154 ریال اور فوری فیس 252 ریال ہے، جبکہ دس سالہ میعاد کے لیے عام فیس 231 ریال اور فوری فیس 378 ریال مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 100 صفحات کے پاسپورٹ کی پانچ سالہ عام فیس 168 ریال اور فوری فیس 336 ریال ہے، جبکہ دس سالہ مدت کے لیے عام فیس 252 ریال اور فوری فیس 504 ریال ہے۔