دہلی (اے بی این نیوز ) مودی کی جہالت کی جنگ کو’’ناں‘‘کہو،گرپتونگ سنگھ پنوں کی سکھ فوجیوں کوہدایت۔ رہنماخالصتان تحریک گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنی سکھ برادری کو کہا کہ پاکستان کےخلاف مت لڑو۔ ادھر دوسری جانب بھارتی فوج “فیک انکاؤنٹر ز”کی سپیشلسٹ ہے،اس نے فیک انکاؤنٹر میں مقبوضہ کشمیر بانڈی پورا میں ایک اورکشمیری کو میں شہید کر دیاگیا۔الطاف لالی کو 22 اپریل کو گھر سے غیر قانونی بھارتی فوج نے اغوا کیا۔
مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ شہریوں کو بھارتی فوج نے شہید کر دیا تھا۔ 24 اپریل کوشہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے۔ دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے۔
بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز زیر حراست کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں استعمال کرتی ہے۔ ماضی میں بھی بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹرز میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے ڈھونگ رچاتی رہی۔
