اہم خبریں

آئی ایم ایف وفد سے پاکستان کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے، اس سلسلے میں آئی ایم ایف کے چیف ناتھن پورٹر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 2 فروری تک تکنیکی مذاکرات ہوں گے، 3 فروری سے 9 فروری تک پالیسی مذاکرات ہوں گے۔ واضح رہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کو جولائی تا دسمبر 2022 معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے 30 ارب ڈالر کے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی، ٹیکس محاصل، ایکسچینج ریٹ سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کے جائزہ وفد کو کرنٹ اکاونٹ خسارے، انرجی سیکٹر اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ گردشی قرضے اور نجکاری پروگرام میں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں