اہم خبریں

مغربی ممالک جلد ہی لڑاکا طیارے بھی فراہم کریں گے، یوکرائنی وزیراعظم

کیف (نیوزڈیسک)یوکرائن کے وزیراعظم ڈینیس شماہل نے کہا ہے کہ مغربی ممالک جلد ہی لڑاکا طیارے بھی فراہم کر دیں گے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو بہت جلد اہم مغربی طیارے مل جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان طیاروں سے ہمیں روس کے خلاف اپنی لڑائی میں مزید آسانی ہوجائے گی۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ان طیاروں کیلئے یوکرین کے پائلٹ 6 ماہ یا اس سے کچھ زیادہ عرصے تک تربیت حاصل کریں گے۔

متعلقہ خبریں