خرطوم (اے بی این نیوز ) الفشر میں سوڈانی فوج اور ریپڈ فورس کے درمیان جھڑپ، 30 شہری ہلاک ہو گئے۔ سوڈان کے مغربی شہر الفشر میں سوڈانی فوج اور باغی ریپڈ فورس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
خرطوم سے عرب میڈیا کے مطابق سوڈانی فوج نے ریپڈ فورس پر مختلف مقامات پر گولہ باری کا الزام لگایا۔ سوڈانی فوج کے مطابق الفشر پر ریپڈ فورس کی گولہ باری سے مزید 30 شہری ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ پناہ گزین کیمپ پر ریپڈ فورس کے حملے نے 450,000 شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا۔
سوڈانی فوج کے مطابق پناہ گزین کیمپوں سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 700,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ادھر عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعہ سے اتوار تک زم زم پناہ گزین کیمپ پر حملوں میں 400 سے زائد افراد مارے گئے۔
مزید پڑھیں :عدالت کی جانب سے عالیہ حمزہ کی کی ضمانت منظور کر لی گئی