انٹاناناریوو(نیوزڈیسک)مڈغاسکر میں سمندری طوفان چینیسو کے باعث اب تک چوبیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرکوجاری ایک بیان میں قومی ادارہ برائے انسداد خطرات و آفات نے بتایاکہ 19جنوری کے ملک کے شمال مشرقی ساحلوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان چیسینو کی وجہ سے بائیس میں سے سترہ علاقوں کو نقصان پہنچا ۔بتایا گیا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے 73377 افراد متاثر،23600مکان زیر آب اور 35677 لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔اس طوفان کے باعث اب تک چوبیس افراد ہلاک اور اکیس لا پتہ ہو چکے ہیں۔















