اہم خبریں

ہندو مسلم شادی کے خلاف حکومت قانون سخت بنائے،بھارتی انتہاپسندوں کا مطالبہ

ممبئی (نیوزڈیسک)بھارت میں مسلمانوں کی ہندو خواتین سے شادی کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے تبدیلی مذہب کے قوانین کی مخالفت کا مطالبہ کیا گیاہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مسلمان مردوں کی ہندو خواتین کو شادی کے ذریعے تبدیلی مذہب پر قائل کرنے کے دعووں پر ایک مظاہرہ کیا گیا ۔ ممبئی شہر میں بعض دائیں باوز کے تحریک پسندوں نے ایک جلوس کے دوران ہندو مسلم شادی کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت، تبدیلی مذہب کے قوانین کو سخت بناتے ہوئے مذہب کے نام پر زمینوں پر جبری قبضہ جات کو رکوائے۔ بھارتی دائین باوز کی جماعتوں سکل ہندو سماج کی جانب سے نکالے گئے اس جلوس میں مسلم مخالف ہندو قوم پرست پارٹی راشٹریہ سیوک سنگھ اور عالمی ہندو کونسل کے لیڈران اور ارکان نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں