اہم خبریں

پشاور کی مسجد میں دہشت گرد حملے پر ترکیہ کی شدید مذمت

انقرہ (نیوزڈیسک)ترکیہ نے پاکستان میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید ترین مذمت کی ہے۔پیر کوایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پشاور میں پولیس لائنز مسجد کوہدف بنانے والے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع پانے پر ترکیہ کو سخت صدمہ پہنچا ۔بیان میں کہا گیا کہ ہم اس مذموم دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت ، دوست اور برادر حکومتِ پاکستان اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کے دعا گو ہیں۔

متعلقہ خبریں