کولالمپور(اے بی این نیوز)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق عبداللہ بداوی کو سانس لینے میں دشواری کے باعث گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے، ان کے اہلخانہ اور ملائیشیا کے وزیر صحت نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
2008 کے انتخابات میں حکمراں اتحاد کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے بعد انہوں نے 2009 میں عہدہ چھوڑ دیا تھا۔عبداللہ بداوی کی وفات پر ملائیشیا کے سیاسی رہنماؤں اور عوام نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
عبداللہ احمد بداوی نے مہاتیر محمد کے مستعفی ہونے کے بعد 2003 میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا ۔ وہ اپنی سادگی اور اصلاحاتی ایجنڈے کی وجہ سے “پاک لہ” کے نام سے مشہور تھے جبکہ ان کے دور میں ملائیشیا نے معاشی استحکام اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دی۔
ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ