واشنگٹن (اےبی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک با رپھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہتہران جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑدے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے۔صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہم سے معاہدہ چاہتا ہے لیکن کیسے کرنا ہے یہ اسے معلوم نہیں، ایران کے مسئلے کو حل کر دوں گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، جوہری ہتھیار نہ ہونے پر ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑنا ہوگا، ورنہ وہ سنگین ردعمل کے لیے تیار رہے۔
اس کے علاوہ امریکی صد رنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زیادہ سے زیادہ غیرقانونی رہائش پذیرافرادکو واپس بھیجنے کا منصوبہ ہے، درآمدی ادویات پر بھی محصولات لگاؤں گا، ادویات پر ٹیرف کا نفاذ زیادہ دور نہیں۔
12 اپریل کو عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے درمیانہ جوہری معاہدے کے حوالے سے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ہوا۔
مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت امریکا کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کی جبکہ ایرانی وفدکی قیادت وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کی۔
ایرانی میڈیا نے بتایا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت بات چیت مثبت رہی۔ فریقین نے بات چیت کوتعمیری قرار دیا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا۔
ٹرمپ کا جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلئے ایران کو خط
امریکی صدر نے مارچ کے آغاز میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط بھیجا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے دو طرح سے نمٹا جاسکتا ہے، ایک راستہ تو عسکری ہے اور دوسرا یہ کہ معاہدہ کیا جائے، میں معاہدہ کرنا چاہوں گا کیونکہ میں ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔
ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر جوہری معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے خط کے جواب پر امریکی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران جوہری معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نیوکلیئر پروگرام محدود کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی تھی۔صدرٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ بات چیت ناکام ہوئی توایران کے خلاف فوجی کارروائی ہوگی جس کی قیادت اسرائیل کرے گا۔
پاکستان سپر لیگ: یونائیٹڈ نے زلمی کو 102رنز سے ہرادیا