واشنگٹن (اے بی این نیوز)خلاء میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے،، پہلی بار صرف خواتین پر مشتمل عملہ خلا کے کامیاب سفر کے بعد واپس زمین پر اتر آیا ہے، اس تاریخی مشن میں امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سمیت6 مشہورشخصیات سائنس اور صحافت کی نمایاں خواتین شامل تھیں
گزشتہ 60 برس میں پہلی بار صرف خواتین پر مشتمل خلائی مشن نے دنیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی،، آل ویمن خلائی مشن این ایس 31 میں امریکی گلوکارہ کیٹی پیری، مشہور ٹی وی شخصیت گیل کنگ، صحافی لارین سانچیز، ناسا کی راکٹ سائنسدان عائشہ بوو، بائیو ایسٹروناٹکس کی محقق امانڈا نگوین اور فلمساز کیریون فلن شامل تھیں،، یہ خواتین خلا میں زیرو گریوٹی کا تجربہ کرنے اور زمین کے حیران کن مناظر دیکھنے کے بعد بحفاظت واپس آ چکی ہیں،، مشن ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی کمپنی “بلو اوریجن” کے تحت مکمل کیا گیا، جسے دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا گیا،،
یہ مشن نہ صرف خلا میں خواتین کی شمولیت کا جشن ہے بلکہ صنفی برابری کی طرف ایک اہم قدم کے طور بھی دیکھا جارہا ہے
مزید پڑھیں :نومئی، خدیجہ شاہ سمیت تمام ملزمان کے قانونی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے، چیف جسٹس