اہم خبریں

ترک اسپیکر اسمبلی مصطفی شنتوپ کی پاکستانی وفد سے ملاقات

الجیرز(نیوزڈیسک)ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شنتوپ نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے اسپیکر زورلو تھورے اسمبل اور پاکستانی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرام دُرانی سے ملاقات کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شنتوپ جو 17 ویں اسلامی تعاون تنظیم پارلیمانی یونین کانفرنس کے دائرہ کار میں الجزائر کے دورے پر ہیں نے ملاقات کے دوران بتایا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ مبصر کے حیثیت سے اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کی میزبانی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی اجلاس میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور ممبران اسمبلی کو بھی مدعو کرنے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں ، اس قسم کے اجلاس قبرص دعوے کو بیان کرنے کا موقع فراہم کرنے میں اہم ہیں۔تھورے نےبھی اس موقع پر کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ ہماری قومی ریاست ہے ، اس چیز سے پیچھے ہٹنا نا ممکن ہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ ترکیہ، شمالی قبرص کے عوام کے لیے طاقت کا ایک بڑا ذریعہ ہے،تھورے نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے امتیازی سلوک کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔ یہ موقف قابل قبول نہیں تا ہم یورپ اور دنیا بھر میں ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں