اہم خبریں

چلی،2 گھنٹوں میں 160 زلزلوں کے بعد آتش فشاں پھٹنے کی وارننگ جاری

چلی (اے بی این نیوز)چلی کے لگونا ڈیل مول آتش فشاں فیلڈ میں صرف 2 گھنٹوں کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں آئے یہ زلزلے آتش فشاں کی فعال نوعیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارجنٹائن کی سرحد کے قریب واقع چلی کے دارالحکومت سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں واقع 500 مربع کلومیٹر پر محیط آتش فشاں فیلڈ لگونا ڈیل مول میں متعدد آتش فشاں پہاڑ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چلی میں ایک ساتھ اتنے زیادہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد حکام الرٹ ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چلی کے محکمۂ ارضیات اور کان کنی نے کسی فوری خطرے کی نشاندہی نہیں کی اور گرین الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چلی کی سینٹیاگو یونیورسٹی کے ماہر ارضیات پروفیسر ایاز عالم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان زلزلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آتش فشاں فعال ہے اور یہ مستقبل میں کسی درمیانے درجے کے واقعے کا باعث بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: حج تیاریاں،عمر ہ ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت

متعلقہ خبریں