اہم خبریں

ٹیرف جنگ میں امریکا نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

واشنگٹن (اے بی این نیوز)ٹیرف وار میں ٹرمپ انتظامیہ نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، الیکٹرانک مصنوعات پر ٹیرف ہٹانے کا اعلان کردیا۔

یو ایس کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز، اسمارٹ چپس اور دیگر الیکٹرانک مصنوعات کو ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا 80 فیصد الیکٹرانکس چین سے درآمد کرتا ہے۔ ایپل کمپنی کے 90 فیصد اسمارٹ فونز بھی چین میں ہی بنتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹیرف پر استثنیٰ ان مصنوعات پر ہوگا، جو 5 اپریل کے بعد امریکا پہنچ گئی ہیں، یا گوداموں سے روانہ کردی گئی ہیں۔ صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ پیر کو ٹیرف استثنیٰ پر تفصیل سے بات کریں گے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل 12 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان

متعلقہ خبریں