اہم خبریں

تیز ہواؤں کا الرٹ، لوگ ہوا میں اُڑ سکتے ہیں، عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چین میں شدید تیز ہواؤں کے پیش نظر حکام نے عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے، جبکہ متنبہ کیا گیا ہے کہ ان ہواؤں کی شدت ایسی ہو سکتی ہے کہ 50 کلوگرام سے کم وزن رکھنے والے افراد اُڑ سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق شمالی چین میں ہفتے اور اتوار کے روز تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو انسانوں کو بھی ہوا میں اُڑا سکتی ہیں۔ حکام نے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ سرکاری میڈیا نے بھی خبردار کیا ہے کہ یہ ہوائیں خطرناک حد تک تیز ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منگولیا سے جنوب مشرق کی طرف بڑھنے والے سرد بھنور کے باعث ہوائیں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جس سے بیجنگ، تیانجن اور ہیبی کے علاقے متاثر ہوں گے۔

بیجنگ نے دس سال بعد پہلی بار آندھی کے لیے “اورنج الرٹ” جاری کیا ہے، جو کہ چین کے چار سطحی موسمی انتباہی سسٹم میں دوسرا بلند ترین درجہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہوائیں کئی سالوں میں دیکھی گئی سب سے شدید ہو سکتی ہیں، اور بیجنگ میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں