اہم خبریں

صرف 2 گھنٹے میں160 زلزلے کے جھٹکے،عوام الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وسطی چلی کے لگونا ڈیل مول آتش فشاں علاقے میں صرف دو گھنٹوں کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد حکام نے الرٹ جاری کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ زلزلے آتش فشاں کی فعال نوعیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں واقع اس آتش فشاں علاقے میں 500 مربع کلومیٹر کا رقبہ اور تقریباً 130 آتش فشاں سوراخ ہیں۔

چلی کی قومی ارضیات اور کان کنی سے متعلق محکمے نے فوری خطرے کی نشاندہی نہیں کی، اور گرین الرٹ برقرار رکھا۔ زلزلوں کی شدت بھی کم تھی۔

چلی کی سینٹیاگو یونیورسٹی کے ماہر ارضیات پروفیسر ایاز عالم نے کہا کہ ان زلزلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آتش فشاں فعال ہے اور یہ مستقبل میں کسی درمیانے درجے کے واقعے کا سبب بن سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں