اہم خبریں

رواں ماہ ہزار سالہ تاریخ کا بد ترین سیلاب آنے کا امکان ، ناسا نے خبردار کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ رواں ماہ امریکا میں ہزار سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب آ سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپریل کے آخری 15 دنوں میں امریکا کی جنوبی اور مغربی وسطی 10 ریاستوں میں شدید بارشوں اور طوفان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ناسا کی وارننگ کے بعد وسطی امریکی ریاستوں نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

نیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ سیلاب امریکا کی تاریخ کا بدترین موسمی واقعہ ہو سکتا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق وسطی امریکا کے متعدد علاقے آفت زدہ بن سکتے ہیں، اور ایسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں کہ جو عام طور پر 4 مہینوں میں ہونے والی بارش صرف 5 دنوں میں ہو جائے گی۔

موسمیاتی ماہرین نے اس صورتحال کو غیر معمولی خطرہ قرار دیا ہے۔ میٹرولوجسٹ جوناتھن پورٹر کے مطابق اس قسم کا موسم شدید سیلاب کی نشاندہی کرتا ہے۔

دوسری جانب بھارت اور نیپال کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارشوں سے تباہی کی اطلاعات ہیں، جہاں مختلف حادثات میں 100 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بھارتی ریاست بہار میں بدھ سے اب تک بارش کے باعث مختلف واقعات میں 64 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں