اہم خبریں

امریکہ اس بھول میں نہ رہے کہ ٹیکس عائد کرکے چین کو جھکا لے گا،شی چنگ پنگ

بیجنگ (اے بی این نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں امریکہ کو للکارتے ہوئے کہا کہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ چین پر بھاری بھر کم ٹیکس عائد کرکے چین کو اپنے سامنے جھکا لے گاتویہ اسکی غلط فہمی ہے ۔

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چینی معیشت ایک سمندر ہے، تالاب نہیں۔ طوفان تالاب کو اُلٹ سکتا ہے، لیکن سمندر کو کبھی نہیں۔ چینی معیشت اتنی مضبوط ہے کہ امریکہ جیسی طاقتیں اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

عالمی سطح پر چینی اپی معاشی استحکام کیلئے ہر ممکن موثراقدامات اٹھائے گا۔عالمی سطح پر چین اپنی معیشت مزید مضبوط کرے گا۔ اپنے مفادات پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دےگا۔ دنیا کے امن کیلئے چین کا کردار اہم ہے ۔ چین چاہتا ہے کہ دنیا میں ایک آزاد اور خودمختار معاشی نظام ہو ۔ چینی قوم اپنی خود مختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے سستا ہونے کا امکان

متعلقہ خبریں