تل ابیب (نیوزڈیسک) غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع ہو گئی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کیلئے شام میں ترکیہ کی سرحد کے قریب قائم خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے
، غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے پر قطر اور ترکیے شامی حکومت سے رابطے میں ہے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے کی نگرانی ترکیہ کے 2 ادارے کر رہے ہیں تاہم ترکیہ کے دونوں اداروں نے منصوبے کی تردید یا تصدیق سے انکار کیا ہے۔
اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کے لوگوں کو شام میں بسانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے اس حوالے سے شامی حکومت سے رابطہ کیا تھا تاہم شام کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا تھا کہ انہیں کسی رابطے کا علم نہیں۔
افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا اہلکار گرفتار