بیلا روس(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف،صدر مسلم لیگ ن نوازشریف وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے وزیراعظم شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال کیا۔
بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ان کے ہمرا ہ ہیں۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025ء تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہو گئے..
امریکی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 3 بچوں سمیت6 افراد ہلاک