نیویارک(اے بی این نیوز)لوئر مین ہٹن کے قریب دریائے ہڈسن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق دریا میں گرنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں سوار 3 بچوں سمیت تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کا تعلق اسپین سے تھا، جو سیروتفریحی کیلئے امریکہ آئے ہوئے تھے، یہ دریا مین ہیٹن اور نیو جرسی کے درمیان واقع ہے۔
نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جائے حادثہ پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں اورمتعلقہ ادارے واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اصل وجوہات سامنے آ سکے۔
نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہارکیا اور اسپین سے تعلق رکھنے والے سیاح خاندان کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
کر کٹ بخار، راولپنڈی پی ایس ایل سیزن10 کی افتتاحی تقریب، نامور گلوکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے،جا نئے انٹری فیس اور شیڈول