واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکا نے ایران کے مزید 5 اداروں اور ایک شخص پر پابندیاں لگا دیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ جن اداروں اور شخص پر پابندی لگائی گئی ان کا تعلق ایران کے ایٹمی پروگرام سے ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہرے معاہدے کے حوالے سے ایران پر دباؤ کیلئے ہے۔ایران کےجوہری پروگرام کومددفراہم کرنے والوں کا احتساب جاری رہےگا۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی اداروں پر یہ پابندیاں ایسے وقت لگائی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی پروگرام پرمذاکرات ہونے میں صرف 2 روز باقی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایران کے ساتھ ڈیل کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی نہ ہوا تو فوجی طاقت کا استعمال کریں گے، فوج کی ضرورت پڑی تو ہمارے پاس موجود ہے اور اسرائیل بھی اس میں شامل ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں: امریکااورچین کےدرمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی،دونوں معیشتوں کےدرمیان تجارت میں80فیصدتک کمی ہوسکتی ہے،ڈبلیوٹی او