اہم خبریں

امریکااورچین کےدرمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی،دونوں معیشتوں کےدرمیان تجارت میں80فیصدتک کمی ہوسکتی ہے،ڈبلیوٹی او

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکااورچین کےدرمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی۔ ڈبلیوٹی او کے مطابق کشیدگی دوطرفہ تجارتی حجم میں کمی کاسبب بنےگی۔ دونوں معیشتوں کےدرمیان تجارت میں80فیصدتک کمی ہوسکتی ہے۔
دنیاکی2بڑی معیشتوں کےدرمیان تجارتی حجم عالمی تجارت کا3فیصدہے۔ موجودہ بحران عالمی اقتصادی نقطہ نظرکوشدیدنقصان پہنچاسکتاہے۔ معیشت کو2بلاکس میں تقسیم کرنانقصان دہ ہوسکتاہے۔
عالمی جی ڈی پی میں 7فیصدطویل مدتی کمی ہوسکتی ہے۔
ہمارےتمام اراکین بات چیت کےذریعے چیلنج سےنمٹنےکی اپیل کرتےہیں۔ عالمی تجارتی نظام برقراررکھنےکیلئےعالمی برادری کا مل کرکام کرناضروری ۔ کوآپریٹوفریم ورک کےاندرتمام مسائل کوحل کرناضروری ہے۔
ٹرمپ کے ٹیرف میں وقفے کے اعلان کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی۔ امریکی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ جوابی کارروائی نہ کرنے والے ممالک کا ٹیرف روکا گیا۔ نئی تجارت پر بات چیت کیلئے ممالک کو وقت دیں گے۔
ایپل،ٹیسلااور این ویڈیا کے سٹاکس میں 6فیصد اضافہ ہوگیا۔ ٹیرف کی حکمت عملی ٹرمپ کے آرٹ آف سی ڈیل کا حصہ ہے۔ بڑے پیمانے پر ٹیرف کے خدشات کو مسترد کرتے ہیں۔ ٹیرف کا اعلان صدرٹرمپ کا ایک مذاکراتی حربہ ہے۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی میں پی ایس ایل کی پہلی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کب ہو گی جا نئے،اہم گلو کار مدھر آواز کا جادو جگائیں گے،بھرپور آتش بازی

متعلقہ خبریں