اہم خبریں

چین کی امریکہ کو ٹکر،آڑے ہاتھوں لے لیا،امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد،ٹرمپ مزید جوابی وار کیلئے تیار

بیجنگ (  اے بی این نیوز    )چین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 84 فیصد محصولات عائد کر دیئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 104 فیصد ٹیرف کے جواب میں، چین نے امریکی مصنوعات پر اضافی 84 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے، جو پہلے اعلان کردہ 34 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ اور ‘اے ایف پی’ کے مطابق چین کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا کہ وہ امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کرے گا، جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شروع کی گئی عالمی تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی ہے۔ ٹرمپ کی طرف سے درجنوں ممالک پر عائد بھاری محصولات آج سے لاگو کر دیے گئے ہیں جن میں چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیرف بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمدات پر مجموعی طور پر 54 فیصد (20 فیصد کے علاوہ اضافی 34 فیصد) ٹیرف عائد کیا تھا جس کے جواب میں چین نے تمام امریکی اشیا کی درآمدات پر 34 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا کہ اگر بیجنگ نے کل تک امریکی مصنوعات پر اپنے جوابی ٹیرف کو واپس نہ لیا تو وہ چینی درآمدات پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کر دے گا۔
مزید پڑھیں :قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن پھر آمنے سامنے، ایک دوسرےپر شدید تنقید

متعلقہ خبریں