اہم خبریں

چین کے نرسنگ ہوم میں آگ بھڑک اٹھی،20 افراد ہلاک

چینگدے (اے بی این نیوز)چین میں ایک نرسنگ ہوم میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق، آگ لگنے کا واقعہ شمالی چین میں ایک نرسنگ ہوم میں پیش آیا جہاں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ژنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے اطلاع دی کہ آگ 8 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے صوبہ ہیبی کے چینگدے شہر میں موجود نرسنگ ہوم میں لگی۔نرسنگ ہوم کے بقیہ افراد کو مزید طبی نگرانی اور علاج کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب آگ کیسے لگی، اس حوالے سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے تاہم محققین تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈومینیکن ری پبلک میں نائب کلب کی چھت گرگئی،79 افراد ہلاک

متعلقہ خبریں