واشنگٹن ( اے بی این نیوز )عالمی تجارتی جنگ، ٹیرف ٹرمپ کارڈ نے سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈبو دیئے، امریکی ٹیرف کے بعد عا لمی سٹاک ما رکیٹ میں بھونچال ۔ عالمی مارکیٹیں بھی کریش۔ ہانگ کانگ 10 فیصد۔ ٹوکیو 8 فیصد اور تائی پے میں سٹاک مارکیٹ 9 فیصد گرگئی۔
علی بابا کے شیئرز میں 14 فیصد گراوٹ۔ سعودی سٹاک مارکیٹ میں 500 ارب ریال کا نقصان۔ قطر، کویت، مسقط، عمان اور بحرین کی سٹاک مارکیٹس میں بھی تاریخ کی بد ترین گراوٹ۔ خلیجی سٹاک مارکیٹوں میں مئی 2020 کے بعد سے سب سے بڑی گراوٹ ریکارڈ۔
امریکی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری۔ ڈاؤ جونز تین اعشاریہ آٹھ ۔ ایس اینڈ پی میں مزید چار اعشاریہ تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ٹرمپ ٹیرف کا جواب، یورپی یونین نے بھی امریکی درآمدات پر 28ارب ڈالر ٹیرف لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ، یورپی کمیشن کی س سربراہ ارسلاوان ڈیرلین کہتی ہیں ٹیرف لگانے کی منظوری اتحادیوں سے مشاورت کے بعد دیں گے۔ یورپی یونین ٹیرف کے مسئلے پر اپنے دفاع کیلئے تیار۔
یورپی یونین امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلئے پرعزم ہے۔ ، 24اپریل کو لندن میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم سر کیئر سٹارمر کہتے ہیں صدر ٹرمپ سے ٹیرفف کے حوالے سے بات کریں گے۔ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو محفوظ بنانا ترجیح ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ پر ڈٹ گئے۔ کسا د بازاری با رے صحا فیوں کے سوال کو احمقانہ قرار دیدیا۔ کہا جان بوجھ کر سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو پیدا نہیں کیا۔ سٹاک مارکیٹ کے مستقبل سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔
چین کیساتتھ تجارتی خسارہ حل کرنے تک ڈیل نہیں کرونگا۔ امریکا کی گزشتہ بے وقوف قیادت کو دنیا نے بریی طرح استعمال کیا۔ کسی چیز کودرست کرنے کیلئے دوا لینا پڑتی ہے۔ ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لارہے ہیں۔سٹاک مارکیٹ کے مستقبل سسے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ٹیرف کے حوالے سے یورپی اور ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے۔۔امریکی وزیر خزانہ ننے ٹیرف میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے اورکساد بازاری کے خدشات مسترد کر دیے۔
میڈیاسے گفتگو میں وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نےکہا کہ ٹیرف ایک بار کی قیمتوں کی ای ایڈجسٹمنٹ ہے ۔ قیمتوں کے مسلسل اضافے اور ایک وقتی ایڈجسٹمنٹ میں بڑا فرق ہے۔ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ سست شرحِ نمو کے وقت امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے خ خطرہ قرار دیا
مزید پڑھیں :خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ، بھارت سے 7 ہزار سکھ یاتویں کی پاکستان آمد متوقع