اہم خبریں

اسرائیل نے برطانیہ کی 2 خواتین رکن پارلیمنٹ میں گرفتار کرلیا

لندن (اے بی این نیوز)یورپی میڈیا کے مطابق لیبرممبران پارلیمنٹ یوآن یانگ اورابتسام محمد کو گرفتار کیا گیا، دونوں ارکان پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسرائیل کے دورے پر تھیں۔

یورپی میڈیا نے بتایا کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیل مخالف نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نےگرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لینا ناقابل قبول ہے، اسرائیلی ہم منصبوں کو واضح کر دیا اس طرح کا سلوک قبول نہیں۔

ڈیوڈ لیمی کے مطابق ہم دونوں ارکان پارلیمنٹ سے رابطے میں ہیں اوران کی حمایت کے لئے موجود ہیں، برطانوی حکومت کا موقف واضح ہے کہ مذاکرات بحال کئےجائیں۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کا 10 اپریل کو احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان

متعلقہ خبریں