اوٹاوا ، واشنگٹن(اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی درآمدات پر اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
کینیڈا نے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی پالیسی دنیا کو معاشی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے، اور یہ عالمی معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے بھی امریکی اقدامات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سست معاشی ترقی کے وقت ایسے اقدامات سے دنیا کو نقصان پہنچے گا، اور امریکا کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کو “عالمی معیشت کے لیے دھچکا قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف جوابی اقدامات کی تیاری شروع کر دی ہے، جب کہ فرانس نے بھی یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر مضبوط ردعمل دینے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئے ٹیرف فوری طور پر منسوخ کرے، جب کہ جاپان نے ٹرمپ کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ جنرل ٹموتھی بائوگ عہدے سے برطرف