واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ جنرل ٹموتھی ہاؤگ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل ٹموتھی ہاؤگ کو ایک سال سے کچھ زیادہ عرصے تک کام کرنے کے بعد برطرف کیا گیا ہے ،تاہم حکام نے جنرل ٹموتھی ہاؤگ کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
ہاؤگ امریکی سائبر کمانڈ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے، جو پینٹاگون کی سائبر وار فیئر باڈی ہے۔ “دی پوسٹ “کے مطابق این ایس اے میں جنرل ٹموتھی کی نائب وینڈی نوبل کو بھی برطرف کرکے پینٹاگون میں ایک اور عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جارحانہ بیٹر فخر زمان کی صحت یاب ہونے کے بعدپی ایس ایل میں انٹری