ناروے ( اے بی این نیوز ) پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان کی سب سے بااثر سیاسی جماعتوں میں سے ایک، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی، عمران خان کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔یہ اعلان پاکستان ورلڈ الائنس (PWA) کے اراکین نے کیا ہے جن کا تعلق ناروے کی سیاسی جماعت “Partieet Sentrum” سے ہے۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عمران خان کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہو۔اس سے قبل 2019 میں، پی ٹی آئی کے بانی کو ایشیائی خطے، خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں کے لیے امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ناروے کی نوبل کمیٹی ہر سال سینکڑوں نامزدگی حاصل کرتی ہے اور آٹھ ماہ کی اسکریننگ اور فیصلہ سازی کے عمل کے ذریعے فاتح کا انتخاب کرتی ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی جیل میں قید کے حوالے سے اعتزاز احسن کے ہوشربا انکشافات،آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے